پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’رومیو اور جیولٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں اداکار حمزہ سہیل اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار نبھائیں گے، حمزہ سہیل (فرہاد، رومیو) بنے ہیں جبکہ اقرا عزیز (فریحہ، جیولٹ) کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض فجر رضا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی پریسا صدیقی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’برنس روڈ کے رومیو اور جیولٹ‘میں دکھایا گیا ہے کہ اقرا عزیز اور حمزہ سہیل محبت کرنے لگتے ہیں لیکن ان کے گھر والے اس کے خلاف ہوتے ہیں۔

رومیو اور جیولٹ دونوں گھر سے بھاگ جاتے ہیں جس کے بعد ان کی تلاش کی جاتی ہے۔

ڈرامے کہیں کہیں مزاحیہ عنصر بھی شامل کیا گیا جو کہانی کی مناسبت سے بہت اچھا لگ رہا ہے اور مداح اسے پسند بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں