فیصل آباد : برقعہ پوش شخص نے رات کے وقت بازار میں اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ پکے پکے نشانے لگا کر اطمینان سے چل دیا، پولیس نے تین روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے بازار میں فلمی سین نے حقیقت کاروپ دھارلیا۔ چھوٹے مانچسٹر میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملا، رات کے تین بجے ایک برقع پوش شارپ شوٹر نے نورپورہ بازار میں انٹری دی اس کے ہاتھوں میں پستول تھی۔
برقعہ پوش شخص دونوں ہاتھوں سے دکانوں کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ کرتا رہا۔ اے آر وائی نیوز کو موصول نونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکاھ جاسکتا ہے کہ ملزم دونوں ہاتھوں میں پستول سے پکے نشانے لگا کر آرام سے روانہ ہوگیا۔
البتہ پولیس کو تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ برقع میں خاتون ہے یامرد؟ لیکن فائرنگ دیدہ دلیری اور کسی ماہر نشانہ باز کی طرح کی گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے ملنے والے پستول کے بیس کے قریب خول فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دو بار اسی بازار میں فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔