ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ویڈیو: برقعہ پوش ڈاکوؤں نے دن دہاڑے سونے کی دکان لوٹ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر حیدر آباد میں برقعہ پوش ڈاکوؤں کی جانب سے دن دہاڑے سونے کی دکان لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات کا واقعہ جگدمبا میں واقع سونے کی دکان میں پیش آیا جہاں دو ملزمان برقعہ پہنچ کر عوام گاہکوں کی طرح دکان میں داخل ہوئے۔

دو ملزمان میں سے ایک نے کچھ دیر زیورات دیکھنے کے بعد چاقو نکالا اور دکاندان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔ ایک موقع پر ملزم نے چاقو سے حملہ کر کے دکان کے مالک کو زخمی کیا۔

- Advertisement -

زخمی دکاندار اور ایک ملازم جان بچا کر موقع سے بھاگے جبکہ ڈاکو بھی لوٹ مار کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ اس سلسلے میں دکان کے اندر اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں