جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

افغانستان میں افسوسناک واقعہ، 24 افراد جاں بحق ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے صوبے سرپل میں مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس میں کم از کم 24 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جاں بحق افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

گزشتہ روز افغانستان کے صوبے بدخشاں میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں قائمقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

فیض آباد میں گورنر کی گاڑی کو بارودی مواد سے بھری کار سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل افغانستان کے صوبے پروان میں سرنگ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایندھن سے بھرا ٹینکر الٹنے سے آگ لگی جس نے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں