جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکا: بس حادثہ، بارسلونا فٹبال کلب کے 12 مداح ہلاک 30 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: جنوبی امریکا کے علاقے ایکواڈور میں مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بارسلونا فٹبال کلب کے 12 مداح ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے ہائی وے پر تیز بس دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں تھی کہ اچانک ڈرائیور کے بس سے باہر ہوئی اور الٹ گئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تمام ہی افراد بارسلونا کلب کے مداح تھے اور فٹبال میچ دیکھ کر واپس آرہے تھے، فٹبال ایسوسی ایشن اور بارسلونا کلب سمیت دیگر فٹبال کی انجمنوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز نے چار افراد کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیوجرسی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے بعد سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں اور لوگ کشتیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے طوفانی بارشیں ہوئیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی اور نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش کی وجہ سے سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پانی دفاتر میں داخل ہونے سے اہم ریکارڈ ضائع ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث سب سے زیادہ سپر نگ لیک اور لٹل فالز کے علاقے متاثر ہوئے کیونکہ نشیب ہونے کی وجہ سے یہاں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جس کا نکاس گھنٹوں گزر جانے کے بعد نہیں ہوسکا۔

نیوجرسی کے مضافاتی علاقے برک ٹاؤن میں بھی برسات کا پانی کئی فٹ کھڑا ہوگیا جس کے بعد لوگوں نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں