جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کراچی میں بس اور ڈمپر کی ٹکر، 9 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب بس اور ڈمپر میں تصادم سے نو افراد زخمی ہوگئے تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کرفرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب منی بس سامنے سے آتے ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غلط سمت سے آنے پر پیش آیا، حادثےمیں زخمی 9 افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کرفرار ہوگیا۔

خیال رہے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی اور ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

ملیر مرغی خانہ پل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں عامر جان بحق اور ساجد زخمی ہوئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 29سالہ عامر اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا اوراس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

گذشتہ روز کارساز کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے زخمی 19 سالہ شاکر علی بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں