پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بولیویا میں 2مسافر بسوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ اویونی اورکولچانی شہروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی شکار ایک بس کے مسافر پوٹوسی شہر میں کارنیول میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں