بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بشریٰ انصاری کا پاکستانیوں‌ کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کررہی ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیاحتی مقام پر مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا۔

بشریٰ انصاری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’آپ پاکستان کی سیر کریں، شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھیں کیونکہ یہاں بے شمار حسین مناظر ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے‘۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جو شہری بیرون ممالک گھومنے کے شوقین ہیں یا کرونا کی وجہ سے باہر نہیں جاسکے وہ اپنے ملک کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے شمالی علاقہ جات کا رخ کریں’۔

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا ملک خوبصورتی سے مالا مال ہے، سیر و تفریح اور سیاحت کے لیے بیرونِ ملک جانے کے بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں