ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکار اذان سمیع خان نے شادی کی تقریب ایک ساتھ پرفارم کیا جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اور اذان سمیع بالی ووڈ کی مشہور فلم ’اوم کارا‘ کے گانے ’جا پڑوسی کے چولہے سے آگ لے لے۔‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں موجود لوگ بھی دونوں کی پرفارمنس پر خوب داد دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی فلم اوم کارا سن 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، سیف علی خان، بپاشا باسو، ویویک اوبرائے، کونکونا سین شرما ودیگر نےا ادکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری کی مزاحیہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں