پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری کو کس بالی وڈ سپراسٹار کے ماں کی کردار کی آفر ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ انھیں پڑوسی ملک بھارت کی فلم نگری سے کام کی آفر ہوئی تھی، انھیں بالی وڈ کے بہت بڑے سپر اسٹار کی ماں کا کردار نبھانا تھا۔

بالی ووڈ سے آفر کے متعلق مزید بتاتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار کی فلم میں ان کی والدہ کا کردار نبھانے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن جب پلوامہ کا حادثہ ہوا تو پھر بھارت جانے کی نوبت نہ آسکی۔

نجی چنیل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بشریٰ کا پورا گھرانہ موسیقی سے لگاؤ رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے، 9 برس کی عمر میں ٹی وی پروگرام میں پہلا گانا گانے کا موقع ملا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نے کہا کہ اس وقت گانا گانے کے 20 روپے ملتے تھے اور وہ بھی امی لے لیا کرتی تھیں۔

معین اختر اور عمر شریف کے حوالے سے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ان دونوں لیجنڈری اداکاروں کی صلاحیتوں اور شخصیت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

سابق وزیر اطاعا و نشریات مریم اورنگزیب کی خدمات کو بھی بشریٰ انصار نے خوب سراہا، ان کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنی وزارت کے دوران گرانٹ دیں، ٹیکس سے چھوٹ دی۔

آرٹسٹوں کی رائلٹی کے لیے قانون سازی کی جو اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی، انھوں نے آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر خدمات انجام دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں