تازہ ترین

بشریٰ انصاری کا ساڑھی پہن کر رقص، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ساڑھی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساڑھی پہن کر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری مسرت مصباح کی ماں، ہم سب کی ماں نے مجھے دو ساڑھیاں بطور تحفہ دی ہیں اور فرمائش کی ہے کہ انہیں پہن کر دکھاؤں، تو میں نے شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں پہنا ہے۔‘

اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سلامت رہیں بی خالہ۔‘

ویڈیو میں بشریٰ انصاری ساڑھی پہن کر گانا گنگنا رہی ہیں اور ساتھ میں ڈانس بھی کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اور اذان سمیع بالی ووڈ کی مشہور فلم ’اوم کارا‘ کے گانے ’جا پڑوسی کے چولہے سے آگ لے لے۔‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے بھی دونوں کی پرفارمنس پر خوب داد دی تھی۔

Comments

- Advertisement -