شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ کو طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دی جبکہ اداکارہ سفر کے لیے جہاز میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ ’میں لاہور جارہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں۔‘
- Advertisement -
بشریٰ انصاری نے یہ پوسٹ گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جس اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی والدہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے بیمار ہیں۔