جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

بشریٰ انصاری نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے مداحوں کو اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا ان کا کہنا ہے کہ مصالحے بنانے کیلئے میرے گھر میں ’سِل بٹّہ‘ آج بھی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبر کی خوش مزاج اداکارہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنی صحت، خوبصورتی اور فٹنس کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے زمانے میں کوئی خاص چیزیں تو ہوا نہیں کرتی تھیں صرف قدرتی چیزوں پر زیادہ انحصار تھا۔ کھانوں کے مصالحے ہمارے گھروں میں خود پیسے جاتے تھے جو آج بھی پیسے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے گھر میں سِل بٹّہ ہے آج بھی دو بڑی ٹرے میں گیلی ہلدی کو سکھایا جارہا ہے جس کے بعد اسے پیس کر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے میتھی دانہ، کلونجی، سونف اجوائن اور ہلدی ان سب چیزوں کو پیس کر ایک جار میں رکھا ہوا ہے جس کی پَھکّی روزانہ ناشتے کے دوران ضرور لیتی ہوں، ان سب اشیاء کا سفوف گھر میں ہی بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں