بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی مردانگی چھین لی جائے، بشریٰ انصاری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی مردانگی چھین لی جائے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے چند ہفتوں ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی خاتون اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات پر گفتگو کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تمام لڑکیاں اور بچیاں غیرمحفوظ ہیں اور مردوں کی جانب سے ظلم کرنے کے واقعات کم ہوکر نہیں دے رہے۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مردوں کو کس نے کہا ہے کہ کمزور پر ظلم کرنا مردانگی ہوتی ہے، وہ خواتین پر ظلم کو مردانگی سمجھتے ہیں، پاکستان اور بھارت میں ایسے ملزموں کو سزائیں نہیں ملتی جس کی وجہ سے خواتین کے اوپر مظالم کم نہیں ہورہے ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب میں موٹروے سے اغوا کے بعد ریپ کا نشانہ بنائی گئی خاتون کے ملزم کو بھی سزا نہیں ہوئی اسی وجہ سے تشدد اور ظلم کے واقعات بڑھ رہے ہیں، کوئی تو سیاست دان عوام کا مسیحا اور ہیرو بنے اور آگے آکر ایسے مظالم کرنے والوں کو سزائیں دلوائے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ خواتین پر ظلم کرنے والے مردوں کی مردانگی کو چھینا جائے، انہیں ہر چیز سے محروم کیا جائے، خواتین پر ظلم کرنے والے مردوں کے ہاتھوں اور پائوں توڑ کر انہیں زمین پر رینگنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے ان سے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا کہ خواتین پر ظلم کرنے والے مردوں کو سر عام بھیانک سزائیں دی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں