تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

کراچی : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک مرتبہ پھر شادی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہدف تنقید بن گئی ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے دیگر شوبز شخصیات کے ہمراہ حال ہی میں ہدایت کارہ سلطانہ صدیقی کے خاندان میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔

ویڈیو میں سینئر اداکارہ کے ہمراہ اداکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی زیب تن کیے رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اداکارہ بشریٰ انصاری پر تنقید شروع ہوگئی۔

سعد عباسی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب کرونا کہاں ہے؟ ہمارے ہاں شادی ہوتی ہے انہیں کرونا ایس او پیز یاد آجاتی ہیں’۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ‘بشریٰ دو ماہ قبل انسٹاگرام پر کہہ رہی تھیں کہ کرونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جب کہ ماہا خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے کھلے عام ناچ رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -