اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بشریٰ انصاری کی بیٹی نے دوسری شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے امریکا میں نکاح کرلیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ بشیر (بشریٰ انصاری) کی بیٹی دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

دوسری شادی سے متعلق میرا انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے کے آگاہ کیا اور جس پر صارفین کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے گئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے موجودہ شوہر اور سابقہ شوہر سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں میرا انصاری نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera Ansari (@meera.ansari)

میرا انصاری نے اپنی تصویر کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت بھی شیئر ‘بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے’ کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Meera Ansari (@meera.ansari)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں