جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے، جیل میں جگہ بھی کم ہے 250 خواتین پہلے ہی قید ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، اس کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب جمع نہیں کروایا ہے، سرکاری وکیل نے چیف کمشنر کے جواب کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے استدعا منظور کر لیا، اور سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

مزید خبریں