پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو رد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کورد کر دیا اور کہا رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے پر عدالتی احکامات کے بعد چیئرمین پی‌ ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو گئیں۔

گزشتہ روز پولیس کو دئیے گئے بشریٰ بی بی کےبیان کے مندرجات سامنے آ گئے، ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے 25 سوال تیار کئے مگر 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کورد کر دیا اور جواب دیا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔

بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق بھی سوالات کئے گئے ، بشریٰ بی بی نے سوال پر جواب میں کہا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنائیں ، آڈیوز سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا ، جس پر پولیس ٹیم نے بشریٰ بی بی سےمتعلق دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے کہا کہ دونوں آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں