اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم اوربشریٰ عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،اللہ دونوں کو جلد صحت یاب کرے‘۔
Wishing our First Lady & PM @ImranKhanPTI a speedy recovery.
May Allah give them both shifa.Vaccines are safe & must be taken, #PMIK had his first shot just a day ago, before which he was exposed already.
Please do get yourself & loved ones vaccinated and fight the fake news! pic.twitter.com/kh7HvD2Qv5— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 20, 2021
زلفی بخاری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان نے ایک دن قبل کرونا ویکسین لگوائی، یہ بالکل محفوظ ہے لہذا جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں اور اپنےپیاروں کو بنا خوف و خطر ویکسین لگوائیں‘۔
First Lady Bushra Bibi has also been tested positive for Covid-19. Lots of prayers for all who have been tested positive including PM Imran Khan and his wife Bushra Bibi!!! May ALLAH give them speedy recovery.
Stay Safe!!!
احتیاط بہت ضروری pic.twitter.com/3HzJCDQj60— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 20, 2021
علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کے ذریعے بشریٰ بی بی کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے خاتونِ اوّل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کا دامن تھام کر رکھیں اور محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل کرونا ویکسین لگوائی تھی۔ آج صبح معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے‘
یہ بھی پڑھیں: ویکسین کے بعد وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص ، وزارت صحت کا اہم بیان آگیا
بعد ازاں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک ہیں، انہیں معمولی نزلے اور بخار کی شکایت تھی، وہ جلد کرونا سے صحت یاب ہوجائیں گے۔
کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم کے لیے پاکستانی عوام اور ساتھیوں سمیت ملکی و غیر ملکی سیاست دانوں اور غیرملکی حکمرانوں نے عمران خان نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔