ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کے وکیل آخری گواہ پر جرح مکمل نہ کر سکے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے وکیل قومی احتساب بیورو (نیب) کے آخری گواہ پر آج بھی جرح مکمل نہ کر سکے۔

اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہ کر سکے جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ وکیل صفائی جان بوجھ کر مقدمہ کو التوا دے رہے ہیں، ایسے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواز نہیں بنتا اور جن کا ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیب کے گواہ آج 26ویں مرتبہ عدالت آئے ہیں لیکن وکلا صفائی کی جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔

16 ستمبر کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے اسلام آباد ہائیکورت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسا کوئی شواہد نہیں مواد نہیں جس بنا پہ سزا سنائی جا سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں