منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی کو زدوکوب نہیں کیا گیا، بہن مریم ریاض وٹو

اشتہار

حیرت انگیز

مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ میں نے کسی موقع پر یہ نہیں کہا کہ علی امین نے زدوکوب کیا، بشریٰ بی بی کو زدوکوب نہیں کیا گیا۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ زدوکوب سے متعلق میں نے نہیں کہا اور نہ سنا ہے، بشریٰ بی بی سے متعلق میں کل بانی پی ٹی آئی تک پیغام پہنچاؤں گی، علی امین گنڈاپور کے ارادوں پرشک نہیں کرسکتی۔

بہن بشریٰ بی بی مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا فون اس وقت بند ہے جو ان کے ساتھ ہیں انکے نمبر بھی بند ہیں، آج بھی بشریٰ بی بی سے اپنے ذرائع استعمال کرکے بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے متعلق کسی نے کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں ہیں، مجھ سے بات ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو دوبارہ کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کا ابھی اپنی فیملی سے رابطہ نہیں اور نہ پتا ہے کہ وہ کہاں ہیں، بشریٰ بی بی کو کےپی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، انھیں نہیں پتا اس وقت وہ کہاں موجود ہیں۔

ہمشیرہ بشریٰ بی بی مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ ان کو تو یہ بھی نہیں پتاکہ اس وقت کہاں ہیں۔

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک سے جانا نہیں چاہتی تھیں ان کو زبردستی وہاں سے نکالا گیا، فائرنگ کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو وہاں سے نکالا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بہن نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے کافی دیر تک رابطہ نہیں ہورہا تھا، سب سے کہتی رہی تھی کہ بشریٰ بی بی سے میری بات کرائیں۔

مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سے بڑی مشکل سے بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ میں دھرنے میں رہنا چاہتی تھی، بشریٰ بی بی سے آج کی پریس کانفرنس سے متعلق پوچھا وہ بھی ان کو نہیں پتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں