اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوکت خانم اسپتال سےطبی معائنہ کے لئے نئی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی گئی، بشریٰ بی بی نے درخواست شعیب شاہین ایڈووکیٹ کےذریعے دائرکی۔
درخواست مؤقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کا شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے، بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ میں خوراک میں زہردیا گیا، ان کی خوراک میں ہائیڈروکلورک ایسڈکےنشانات ملےہیں۔
درخواست میں کہنا تھا کہ زہر کے خدشے کے پیش نظرمیری صحت پراثرہوسکتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت شوکت خانم یا کسی مرضی کےپرائیویٹ اسپتال سےٹیسٹ کرانےکی اجازت دے۔
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور نکاح کیس میں گھسیٹاگیا، وہ بنی گالہ سب جیل میں قید ہیں، بنی گالہ سب جیل بشریٰ بی بی کی زندگی کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ہے۔