جمعہ, نومبر 29, 2024
اشتہار

’بشریٰ بی بی نے بے غیرت اور بے شرم جیسے الفاظ کا استعمال کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ کیوں دیا؟ کاشف عباسی نے اندر کی خبر بتادی۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں میزبان کاشف عباسی نے بتایا کہ پی ٹی آئئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی، بشریٰ بی بی نے پارٹی لیڈر شپ کے لیے  بے غیرت او ربے شرم جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔

بشریٰ بی بی نے حقارت سے پی ٹی آئی قیادت سے پوچھا وہ ڈی چوک پرتھی، آپ سب کہاں تھے، بشریٰ بی بی کے جانے کے بعد اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا وہ پارٹی کاسیکریٹری جنرل ہیں اور بانی پی ٹی آئی کوجوابدہ ہیں، ان کی اہلیہ کو نہیں ۔

- Advertisement -

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی رہنما فردوس شمیم نقوی نے بھی سلمان اکرم راجہ کے مؤقف کی تائید کی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ اور حامد رضا کے بعد مزید استعفوں کا بھی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں