بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہوئی، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی حاضری سے استثنا کی درخواست مستردکر دی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کےضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور کہا بانی کی اہلیہ پیش نہیں ہوتی توکیوں نہ شورٹی بانڈ ضبط کر لیے جائیں۔

اس سے قبل اسلام آبادہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر بانی کی اہلیہ کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں