بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردیے گئے ،گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت کے معاملے پر عدالت نے بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

دوضامن اور بیس لاکھ مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی گئی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔

– Advertisement –

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ کے مچلکے جمع ہو رہے ہیں اور نہ ہی روبکار جاری کی جا رہی ہے، وکلا عدالت میں ہیں لیکن جج موجود نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کا توشہ خانہ سے دور دور تک تعلق نہیں، ان کی رہائی اب ہر صورت ہو جانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں