تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

عامر لیاقت کیلیے مسجد نبویﷺ میں دعا، بشریٰ اقبال نے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے مرحوم کے لیے مسجد نبویٰ ﷺمیں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کردی ۔

بشریٰ اقبال نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبوی میں موجود ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کررہے ہیں۔

دعا کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے جمعہ کا دن ہے اوور ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو اور انہیں مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا‘۔

بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’‏یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے میرے ایک بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرماۓ، آمین‘۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -