اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کاروبار صبح 6 کی بجائے 8 بجے کھل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آج لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروبار کا پہلا روز ہے تاہم اجازت ملنے کے باوجود کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے بحال نہ ہو سکیں، کاروباری افراد نے 50 روز بعد 8 بجے دکانیں کھول دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں سندھ حکومت نے آج سے دکانیں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن صبح 6 بجے بھی شہر کی مارکیٹوں میں دکان دار پہنچے نہ ہی گاہک۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں صبح سویرے کاروباری سرگرمیاں بحال نہ ہو سکیں، دکان داروں کے وقت پر کاروبار پر نہ پہنچنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ مخصوص کاروبار کھولنے سے متعلق سندھ حکومت کے کنفیوژ فیصلوں کے اثرات اب کاروباری حضرات تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران کاروبار کے لیے ایس او پی جاری کیے گئے ہیں، دکان پر آنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنا دکان دار کی ذمہ داری ہوگی، جس پرعمل درآمد نہ کرانے والی مارکیٹوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ایس او پی کے مطابق گاہکوں کے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے رکھنے کے ذمہ دار مارکیٹ صدور ہوں گے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران جلوس، عوامی اجتماعات اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، سینما، ساحل سمندر، تفریحی مقامات بند رہیں گے، شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، حجام کی دکانیں، سیلون، بیوٹی پارلرز اور کیفے بھی بند رہیں گے۔

ایس او پی کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں