جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

بزنس کمیونٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر کی برنس کمیونٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قراردے دیا اور کہا عوام اور تاجر برادری میں امید کی کرن جاگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ اعلان کے بعد تاجر برادری کے تاثرات سامنے آئے۔

ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بجلی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہوگا، بجلی سستی کرنے کا اقدام معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔

تاجر برادری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے بہت اچھے رزلٹ آئیں گے، وزیراعظم نے کہا بجلی کی مزید قیمتیں کم ہونگیں، وہ وقت آنے والا ہے ، جب انڈسٹری ٹریک پر آجائے گی۔

تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں ہو پارہی تھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے بہت فرق پڑےگا، وزیراعظم اوران کی ٹیم نے بڑی محنت کیساتھ دن رات کام کیا، ہم وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تاجروں نے کہا کہ 7 روپے 59 پیسے صنعتوں کیلئے بجلی کے یونٹ میں کمی کی ہے، ہم آپ کو جلد 25 سے 30 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کر کے دکھائیں گے،بزنس کمیونٹی

تاجر کمیونٹی کا بتانا تھا کہ حکومت کافی عرصے سے بجلی کی قیمتوں پر کام کررہی تھی لیکن کل جو اعلان ہوا وہ انڈسٹری اورعام لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، پوری امید ہے اس ٹیرف میں کمی سے ترقی کا پہیہ مزید تیز ہوگا۔

تاجر رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے جو فیصلہ کیا کھلے دل سے سراہتا ہوں، ایس ایم ایز کیلئے بہت بڑافیصلہ ہے، بجلی کی قیمت کم ہونےسےمثبت اثرات آئیں گے، بجلی کی قیمت کم ہونے سے ٹرانسپورٹ سستی ہوگی اور غریب گھرانوں میں ریلیف آئے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں