لاہور :لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے لاہور چیمبرآف کامرس کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔
صدرلاہورچیمبر آف کامرس کاشف انور نے بتایا کہ آرمی چیف نےیقین دہانی کرائی کہ منی چینجر کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ، آرمی چیف نے کہا سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کےاہم کردارپرروشنی ڈالتے ہوئے 100 ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔
کاشف انور کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی، تاجروں نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی اور کہا موسم سرما کے مہینوں میں موجودہ بلوں کی وصولیاں کی جائیں اور اوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں ڈالر کے نرخوں میں فرق دورکیاجائے۔
انھوں نے بتایا کہ آرمی چیف پرامیدہیں کہ پاکستان موجودہ معاشی بحران سےنکل آئےگا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی صلاحیت موجودہے، 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری لانےکیلئےکوشش کریں گی۔
جنرل عاصم مینر نے کہا کہ سعودی عرب، یواےای سمیت کویت اوردیگر ممالک سےسرمایہ کاروں راغب کیا جائے گا۔
کاشف انور نے ملاقات میں تجویز دی کہ حکومت ہنڈی کےذریعےترسیلات زر کو روکے۔