تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا کاروبار بے نقاب

ملتان : شاہ خرم میں شہریوں نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے ٹرک پکڑ لیا تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنیوالے تاجر دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا کاروبار بے نقاب ہوگیا ، شاہ خرم میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنیوالے ٹرک کو شہریوں نے روک لیا۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مردہ مرغیوں کا کاروبارکرنیوالے تاجردکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے، علاقہ مکینوں نےمردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے جون میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا تھا ، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ، ملزمان نے بتایا تھا کہ مردہ مرغیوں کو سستے داموں پولٹری فارم سے خریدا گیا، لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جانا تھا۔

Comments

- Advertisement -