ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

تاجر اخبار پڑھتے ہوئے اچانک کیوں گرگیا؟ کمزور دل والے ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان : بھارت میں کلینک میں بیٹھا ہوا شخص اخبار پڑھتے ہوئے اچانک گر پڑا، استقبالیہ پر موجود لڑکی اسے دیکھ کر چیخ پڑی۔

موت انسان کو کسی بھی وقت اپنے شکنجے میں لے سکتی ہے اور اس کا کوئی دن بھی مقرر نہیں، ایسے بہت سے واقعات ہماری نظروں سے گزرے ہیں کہ انسان کہیں جاتے ہوئے یا بیٹھے بیٹھے ایک جھٹکے سے اس دنیائے فانی سے کوچ کرجاتا ہے۔

ایک ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک ڈینٹل کلینک میں آنے والا شخص بینچ پر بیٹھا اور اخبار پڑھتے پڑھتے اچانک زمین پرگر پڑا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلیپ کمار نامی تاجر کو کلینک کے اندر داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر صارفین نے اپنے کمنٹس میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متوفی تاجر دلیپ کمار کلینک میں موجود بینچ پر بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنے لگا اور اس دوران اس نے وہاں رکھے اخبار کا مطالعہ کرنا شروع کردیا۔

لیکن چند ہی لمحوں بعد دلیپ کمار کے ہاتھ سے اخبار چھوٹ گیا اور وہ خود بھی بے جان ہوکر بینچ سے زمین پر اوندھا ہوکر گر پڑا، یہ منظر دیکھ کر استقبالیہ پر موجود لڑکی اسے دیکھ کر چیخ پڑی۔

متوفی کو کلینک کے عملے نے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے باقاعدہ اس کی موت کی تصدیق کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

اس حوالے سے کلینک کے مالک ڈاکٹر کپل جین نے کہا کہ میں متوفی دلیپ کمار کے اہل خانہ سے پہلے بات کیے بغیر کچھ نہیں کہہ سکوں گا، فی الحال مجھے بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو دل کا دورہ پڑا اور عملہ اسے ٹیکسی میں اسپتال لے گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں