جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

مکھن یا مارجرین : ناشتے میں کیا کھایا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر گھروں میں صبح کے ناشتے میں مکھن یا مارجرین کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس دونوں میں سے کون سی چیز آپ اور آپ کے اہل خانہ کیلئے صحت مند ہے؟

لوگوں کی بڑی تعداد اس بات سے لاعلم ہے کہ آخر مکھن اور ماجرین میں کیا فرق ہے؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مکھن یا پھر ماجرین آپ کی صحت کے لئے دونوں میں سے کس چیز کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مکھن میں سیچوریٹڈ یا سیر شدہ چکنائی زیادہ ہوسکتی ہے لیکن مارجرین ایک الٹرا پروسیسڈ غذا ہے، دونوں میں سے زیادہ صحت مند کیا ہے، یہ جاننا آسان نہیں ہے۔

- Advertisement -

20ویں صدی کے اوائل میں مارجرین کے منظرعام پر آنے سے بہت پہلے صدیوں سے مکھن کے استعمال کا رواج عام ہوا جواب بھی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے۔

تاہم 20ویں صدی کے وسط میں بہت سے لوگوں نے مکھن کی جگہ مارجرین کا استعمال کرنا شروع کر دیا تھا حالانکہ اس وقت اس بات پر اتفاق تھا کہ تمام اقسام کی چربی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

مکھن اور مارجرین بنانے کا طریقہ

مکھن بنانے کے لیے آپ پہلے دودھ کو گرم کرتے ہیں اور پھر کریم یا ملائی کو الگ کرنے کے لیے اسے ہلاتے ہیں۔

اس کے بعد ملائی نکال کر اس کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور اسے خوب پھینٹا جاتا ہے جس سے مکھن نکلتا ہے اور اس میں جو مائع رہ جاتا ہے اسے چھاچھ کہتے ہیں۔ کبھی کبھی اس میں نمک بھی ملایا جاتا ہے۔

جبکہ مارجرین پانی کے ساتھ تیل کو پھینٹ کر حاصل کیا جاتا ہے۔ ان دونوں کو ساتھ ملاکر پھینٹنے سے ایک ٹھوس پراڈکٹ سامنے آتا ہے جس کے بعد اس میں ایملسیفائر اور رنگ جیسے دوسرے اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔

تاریخی طور پر مارجرین بنانے والوں نے مائع تیل کو ٹھوس چکنائیوں میں تبدیل کرنے اور انھیں زیادہ پھیلنے کے قابل بنانے کے لیے ان میں ہائیڈروجن یعنی پانی کا استعمال کیا۔

لیکن انھیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ اس سے ’ہائیڈروجنیٹڈ‘ یا ’ٹرانس‘ چربی پیدا ہوتی ہے جو کہ غیر سیرشدہ چربی کی ایک قسم ہے اور یہ دل کی بیماری اور صحت کے مضر اثرات کے لیے جانی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں