ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

’’ٹرمپ سے کیلیفورنیا خرید لو‘‘ ڈنمارک میں دستخطی مہم شروع

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ خریدنے کے اعلان کا ڈنمارک کے شہریوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کیلیفورنیا خریدنے کی پٹیشن پر دستخط مہم شروع کر دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد گرین لینڈ خریدنے کا اعلان کیا تھا، جس کا ڈنمارک کی عوام نے انہیں کرارا جواب دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے شہریوں نے صدر ٹرمپ سے امریکی ریاست کیلیفورنیا خریدنے کے لیے ’’میک کیلی فورنیا گریٹ اگین‘‘نامی پٹیشن شروع کردی جس پہ دو لاکھ سے زیادہ ڈینش دستخط کر چکے ہیں۔

پیٹشن کے آغاز میں درج ہے:’’آؤ کیلی فورنیا کو ’’نیو ڈنمارک ‘‘بناؤ، وہاں ہالی وڈ میں سائیکلیں چلاؤ ، گلی کوچوں میں ’’Hygge‘‘ (اطمینان و خوشی کا نظریہ)پھیلاؤاور ہوٹلوں میں ڈینش کھانے کھاؤ.

ڈینشوں کو خوبصورت دھوپ، پام کے درختوں اور رولر اسکیٹس کی ضرورت ہے جو کیلی فورنیا میں ملیں گے۔‘‘ڈینش قوم میں یہ انوکھی پٹیشن بہت مقبول ہو چکی ہے۔

پٹیشن میں ڈزنی لینڈ کا نام بدل کر "ہنس کرسچن اینڈرسن لینڈ” رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے گرین لینڈ کی آبادی صرف 57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا تعلق ڈنمارک سے ہے لیکن اس کے الگ حکمران بھی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں