جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پی ایس 88 ملیر میں ضمنی الیکشن، حلقے کی قسمت جاگ اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے ‘پی ایس 88’ ملیر میں ضمنی الیکشن سے قبل حلقے کی قسمت جاگ اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پی ایس 88 کے یوسی 12 اے ایریا میں سرکاری مشینیری نے مرمتی کام کا سلسلہ شروع کردیا ہے، علاقے میں مشینری کے ذریعے کچرا اٹھایا اور زمین کی سطح برابر کی جارہی ہے۔

ذرایع کے مطابق واٹربورڈ کی گاڑی عرصہ دراز سے جمع سیوریج کا پانی صاف کرنے پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ حلقے میں 16فروری کو ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات2021 کے لیے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، الیکشن کمیشن کے 46آفیسرز کو انتخابات کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

سینٹ انتخابات کے لیے عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے سے شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے32 اور مرکز سے 14آفیسرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ جبکہ الیکشن شیڈول اگلے ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں