پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ضمنی الیکشن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں قومی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کے دوران متعلقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے لگیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ملک میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے جس کے باعث متعلقہ شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور، بھکر، چمن، صادق آباد سمیت بلوچستان کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو رابطوں اور دیگر امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران بھی ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی جس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آج پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

پولنگ والے علاقوں میں سیکیورٹی  کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بعض جگہوں پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں