تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

ضمنی انتخابات، عمران خان کے مدمقابل کون؟ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

25 ستمبر کو ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے، کراچی سے تین حلقوں پر الیکشن کمیشن نے امیدوروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد 25 ستمبر کو ان میں سے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن شیڈول ہے جس میں کراچی سے بھی تین حلقے شامل ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن نے این اے 237 ، این اے 239 اور این اے 246 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی فہرست کے مطابق این اے 237 ملیر سے 11 امیدوار میدان میں ہوں گے، یہاں سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں پی پی پی کے عبدالحکیم بلوچ مدمقابل ہوں گے، ان کے علاوہ پی ایس پی کے پی ایس پی کے عامر شیخانی ، ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان اور جے یو آئی کے محمد اسماعیل کے ساتھ 6 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

این اے 239 کورنگی میں 22 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں سے عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے نیئر رضا سے ہوگا جب کہ یہاں سے پیپلز پارٹی کے سید عمران حیدر، پی ایس پی کے شارق جمال، مہاجر قومی موومنٹ کے خرم مقصود، پاکستان مسلم الائنس کے قیصر اقبال، جے یو آئی کے محمد رمضان اور تحریک لبیک کے محمد یاسین کے علاوہ 14 آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی سے حلقہ این اے 246 لیاری میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں سے عمران خان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے سردار نبیل گبول ہوں گے، اس کے علاوہ پی ایس پی کے راشد حسین بلوچ، ٹی ایل پی کے محمد شرجیل گوپلانی اور جے یو آئی کے مولانا نورالحق بھی میدان میں ہیں جب کہ یہاں سے بھی 6 آزاد امیدوار ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -