کراچی میں 25 ستمبر کو شیڈول قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکا۔
کراچی میں این 246، این اے 237 اور این اے 239 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی اور الیکشن عملےکی دستیابی پر غور کیا گیا۔
آج کےاجلاس میں ضمنی انتخابات سےمتعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےکل دوبارہ اجلاس بلالیا۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ کراچی کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 25 ستمبر کو ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی رپورٹ پر 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔