پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ضمنی انتخابات، پاک فوج کےجوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، پاک فوج کے جوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کےاندر اور باہرتعینات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں،پاک فوج کےجوان آج سےپولنگ اسٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج تعینات کی جارہی ہے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کےاندر اور باہرتعینات ہوں گے۔۔۔

آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، فوجی جوان بارہ سے پندرہ اکتوبرتک پینتس حلقوں کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات رہیں گے۔

دوسری جانب ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے ، تمام حلقوں کےریٹرننگ افسران کوبیلٹ پیپرزپہنچا دیےگئے، ریٹرنگ افسران کل بیلٹ پپیرزپریذائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔

ملک بھر کے35حلقوں کےلئے تقریباً ایک کروڑبیلٹ پیپرز کی ترسیل کی گئی ۔

خیال رہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پینتیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ چودہ اکتوبر کوہوگی، قومی اسمبلی کی دس، پنجاب اسمبلی کی بارہ، خیبرپختون خوا اسمبلی کی نو، سندھ اور بلوچستان کی دو دو نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی، مانیٹرنگ ٹیمیں حلقے میں سیاسی مہم پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں