تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ضمنی انتخابات ملتوی، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

کراچی: ملک بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی توپوں کا رخ الیکشن کمیشن کی جانب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات ملتوی کردیئےگئے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خان کی مقبولیت کےخوف سےاقتدار کےایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے فیصل آباد،ملتان،خانیوال،بہاولنگرمیں کون ساسیلاب آیا؟، الیکشن کمیشن بتائے کہ شیخوپورہ ،ننکانہ،کراچی،چارسدہ میں کون ساسیلاب ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت سےخوفزدہ ہوکربھاگ گئے، سن لو چھپ چھپ کرکارروائیوں سےملک کافائدہ نہیں نقصان ہورہاہے، حل یہی ہے کہ اب فوری عام انتخابات کرائےجائیں۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سندھ مبین جتوئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کاسہارا لیکر الیکشن سےفرار حاصل کر رہی ہے کیونکہ تیرہ میں سے نو حلقوں میں عمران خان امیدوار ہیں، عمران خان ،پی ٹی آئی کی جیت کا خوف الیکشن ملتوی ہونےکی بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں شیڈول 13 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کئے تھے، اس بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی زیرصدارت ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11ستمبر، 25ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جا رہے ہیں اور الیکشن کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات بارشوں اور سیلابی صورتحال کےباعث ملتوی کیےگئے۔

Comments

- Advertisement -