تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ضمنی انتخابات: پی پی 241 سے بھی پی ٹی آئی کامیاب

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ این اے 31 پشاور، این اے 239 کراچی اور این اے 22 مردان کے بعد عمران خان نے این اے 24 چارسدہ سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پنجاب کی تین صوبائی اسمبلیوں کی نشست کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ پی پی 209 خانیوال سے پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔ تحریک انصاف کے فیصل خان نیازی 71 ہزار 586 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے چوہدری ضیاالرحمان 57 ہزار 864 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی ہے۔ ن لیگ کے افتخار احمد بھنگو 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیابی قرار پائے ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمد ابوبکر نے 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 241 بہاول نگر سے بھی تحریک انصاف نے میدان مارا ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان 59 ہزار 956 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48 ہزار 047 ووٹو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments

- Advertisement -