پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کب ہوں گے؟ شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 21 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی 6، صوبہ پنجاب کی 12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی دو، دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک جمع کیے جائیں گے اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست 18 مارچ کو آویزاں  کی جائے گی جب کہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کا تفصیلی شیڈول کا اعلان کل کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں