جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: ضمنی انتخابات، پی ایس 94 میں پولنگ کا وقت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل 5 بجے ہی ختم ہوجائے گا، ماضی کے مقابلے میں ٹرن آؤٹ زیادہ آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی عاجز جمالی کے مطابق پی ایس 94 میں وقت کے ساتھ ساتھ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا اس لیے ماضی کے مقابلے میں آج ٹرن آؤٹ زیادہ دیکھنے میں آیا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے  کارکنان پرجوش ہیں۔

پی ایس 94 میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے کے مقابلہ متوقع ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے، مجموعی طور پر 16 امیداوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

متحدہ قومی موومنٹ کے ہاشم رضا، تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار، پاک سرزمین پارٹی کے محمد عرفان وحید، مہاجر قومی موومنٹ کے عامر اختر، متحدہ مجلس عمل کے اسلم پرویز اور پیپلزپارٹی کے جاوید شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ ثناء اللہ، جاوید علی شیخ، خالد حمید، عارف اعظم، ریحان منصور، عامر جمیل، محمد تنویر، محمد حامد، محمد عاقل اور مسعود خان آزاد حیثیت سے میدان میں اترے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا اس لیے پولیس اور رینجرز کے مستعدد جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہیں، ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2 لاکھ 46 ہزار 427 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ای سی پی نے حلقے میں 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ قائم کیے جہاں 1490 افراد پر مشتمل عملے نے تن دہی سے خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد وجاہت 32729 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے تھے ان کے مدمقابل ٹی ایل پی کے امیدوار محمد شعیب الرحمن نے 14030 ووٹ حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محمد وجاہت کے انتقال کے بعد پی ایس 94 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں