بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیرام ڈی آواری کچھ عرصے سے طویل علیل تھے آج وہ انتقال کرگئے، ان کی عمر اکیاسی سال تھی۔ بیرام ڈی آواری نےسوگواران میں بیوہ اور تین بچےچھوڑے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیرام دی آواری کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

بیرام ڈی آواری کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ انہوں نے دوبار ایشین گیمز کے سیلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتاانہوں نے پہلی بار یہ کارنامہ 1978 میں منیر صادق کے ہمراہ سرانجام دیا جبکہ دوسری بار 1982 میں اپنی اہلیہ گوشپی آواری کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

سابق صدر آصف زرداری، وزیراعلیٰ وگورنر سندھ نے بیرام ڈی آواری کےانتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ بیرام ڈی آواری کامیاب بزنس مین تھے، انہوں نے ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرکےگولڈ میڈل جیتا جبکہ بزنس مین ہونےکےناطےملک کی خدمت کی۔

گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں بیرام ڈی آواری کےانتقال پراظہارافسوس کیا اور کہا کہ مرحوم نے ہوٹل انڈسٹری کےفروغ میں نمایاں کرداراداکیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی معروف صنعتکاربیرام آواری کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے انسان اورغریب پرورشخصیت تھے،پارسی کمیونٹی کیلئےان کی خدمات قابل تعریف ہیں،مرحوم بیرام ڈی آواری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں