کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو قائم مقام ڈپٹی ڈی جی کا اپنے عہدوں پر منظور شدہ مدت سے زائد تعیناتی کا انکشاف ہوا، جس پر ڈی جی سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دو قائم مقام ڈپٹی ڈی جی کا اپنے عہدوں پر منظور شدہ مدت6 ماہ کے بجائے 15 ماہ تعینات رہنے کا انکشاف ہوا، ایوی ایشن ڈویژن نے منظور شدہ مدت سے زائد تعیناتی پر ڈی جی سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی۔
ڈپٹی سیکٹریری ایوی ایشن اتھارٹی امجد فیاض قاسم نے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے عامر محبوب اور سہیل احمد کے ان عہدوں پر تعیناتی کی منظوری 9ستمبر 16 تا 8 مارچ 2017 تک دی تھی، دونوں افسران مذکورہ عہدوں پر 9مارچ 2017 سے 28 دسمبر 2017 تک اضافی غیر قانونی طور پر تعینات رہے۔
خط میں سی اے اے کی جانب سے ان افسران کو جاری میں تعیناتی کی مدت درج نہ کرنے پر بھی ڈی جی سے وضاحت طلب کرلی ہے اور کہا ہے سی اے سے کے مذکورہ خط سے ان افسران کی غیر معینہ مدت پر مبنی تعیناتی کا تاثر ملتا ہے۔
ایوی ایشن ڈویژن نے تعیناتی کی مدت کے بغیر خط جاری کرنے والے افسر سے بھی وضاحت طلب کر لی جبکہ اضافی مدت تک تعینات رہنے والے دونوں افسران سےبھی وضاحت طلب کی ہے۔
خط میں پوچھا گیا ہے کہ منظور شدہ مدت سے زائد تعیناتی کے دوران افسران کو اگر کوئی مالی فوائد دئے گئے اور کہا گیا کہ ابہام پرمبنی خط میں درج تعیناتی مدت کی تصیح کی جائے۔