تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

سی اے اے، اشتہاروں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف

کراچی: سول ایوی ایشن (سی اے اے) میں خریداریوں اور ٹھیکوں کے اشتہار میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپرا رولز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ڈائریکٹرفنانس کےجاری خط میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر فنانس شاہدعلی نےخط سول ایویشن کےذیلی شعبوں کوعمل کےلیےارسال کیا۔

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ منافع بخش ٹھیکے مبینہ طور پر من پسند کمپنیوں کو دیے گئے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پیپرا رولز کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

خط کے مطابق کم سرکولیشن کےحامل اخبارات میں اشتہار دیئے گئے ایسےاخبارات میں اشتہارات پیپرا رولز اور ادارےکےمفادکے خلاف ہے مستقبل میں ٹینڈر،نوٹس، پیشکش کااشتہار2معروف اخبارات میں چھپوایاجائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قواعدپرعمل نہ کرنےکی صورت میں منصوبوں کی مالیاتی منظوری نہیں دی جائے گی، پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر کراچی:سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں