جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

‌کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں، چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔.

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، چھالیہ ترکی لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ جانیوالے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں۔

دوسری جانب سی اے اے نے ترکیہ جانے والی تمام ایئر لائنز اور اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات پر تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کیا گیا ، جس میں مسافروں کو چھالیہ ،سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات مسافرسےترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر جاری کی گئیں، جس میں کہا ہے کہ خصوصی اسکریننگ کے ذریعے اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں