منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے اور چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے۔

بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں تو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں۔

الرٹ میں کہا ہے کہ بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں