جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سی اے اے نے احسان مانی اور وسیم خان کو وطن واپسی کی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے احسان مانی اور وسیم خان کو برطانیہ سے وطن واپسی کی اجازت دیدی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو احسان مانی اور وسیم خان کی برطانیہ سے وطن واپسی کی درخواست دی گئی تھی جس کے بعد ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی 4 جنوری کو نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی لاہور پہنچیں گے جبکہ احسان مانی 8 جنوری کو نجی پرواز سے براستہ دبئی لاہور آئیں گے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دونوں مسافروں کے لاہور ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے، احسان مانی اور وسیم خان کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ ہدایت نامے پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان برطانیہ میں موجود ہیں ، برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث پاکستان سمیت متعدد یورپی اور خلیجی ممالک نے برطانیہ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں