جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سی اے اے نے نجی ایئرلائن کو کراچی تا کابل میڈیکل پروازوں کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نجی ایئرلائن سیرین کو پاکستان سے کابل کےلیے میڈیکل پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند ہیں تاہم متعدد ممالک کی جانب سے دوست و پڑوسی ممالک کےلیے امدادی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائر لائن سیرین کو پاکستان سے کابل کے درمیان 3 میڈیکل کارگو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن نے باضابطہ طور پر پروازوں کی اجازت کا نوٹم بھی جاری کردیا ہے، نوٹم کے مطابق تینوں پروازیں کراچی سے کابل کے درمیان آپریٹ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین ایئر کی میڈیکل کارگو فلائٹس بالترتیب انیس، بیس اور اکیس مئی کے درمیان کراچی سے کابل کے درمیان چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ خصوصی میڈیکل کارگو طیاروں کو عملے کے صرف 5 افراد کے ہمراہ جانے کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں