منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مشکوک لائسنس : قطرایئرویز میں تعینات پاکستانی پائلٹس کے لئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے قطر ایئرویز میں تعینات 35 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس کی جانچ کے بعد کلیئر قراردے دیا ہے، لائسنس کی تصدیقی فہرست گزشتہ روز بذریعہ فیکس قطر سی اے اے کوارسال کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز میں تعینات پاکستانی پائلٹس کے لئے اچھی خبر آگئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے 35 پائلٹس کے لائسنسز کی جانچ کے بعد مصدقہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چار پائلٹس کے لائسنسز کے بارے رپورٹ آئندہ 7 دن میں مرتب کی جائے گی، قطر ایئرویز نے 39 پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی فہرست 13 جولائی کو سی اے اے پاکستان کو روانہ کی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے 35 پائلٹ لائسنسز کی تصدیق پر مبنی فہرست گزشتہ روز بذریعہ فیکس قطر سی اے اے کو ارسال کی۔

یاد رہے چند روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے اکیس پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دیا تھا، جس میں 18 پائلٹس اومان کی ایئر لائن اور 3 کا ہانگ کانگ ایئر لائن سے ہیں۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملائیشین ایئرلائن میں کام کرنے والے 17 میں سے 16 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں